بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

بسنت کیلئے چار دن چھٹی اور سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کا فیصلہ

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بسنت کے انعقاد کے سلسلے میں اندرونِ لاہور کے سرکاری اسکولوں کی چھتیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ اور والڈ سٹی اتھارٹی کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اندرون شہر میں واقع گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ ہائی اسکول دہلی گیٹ کو بسنت کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی فہرست میں گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکول شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ اسکول موچی گیٹ، گورنمنٹ اسکول کا بلی محل، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول رنگ محل اور گورنمنٹ کرشن ہائی اسکول رنگ محل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول تکیہ سادھواں، گورنمنٹ اسکول شیشہ موتی بازار، گورنمنٹ ڈی جی ایل بھائی گیٹ، گورنمنٹ آصفہ ماڈل اسکول اندرون شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ ہائی اسکول چونا منڈی اور گورنمنٹ ہائی اسکول گوالمنڈی کے نام بھی زیر غور ہیں۔

حکام کے مطابق بسنت کے لیے اسکولوں کی چھتوں کی نیلامی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب محفوظ بسنت کے انتظامات کے تحت کمشنر لاہور نے سی سی پی او اور سی ٹی او کے ہمراہ ایک سیفٹی کیمپ کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں مفت حفاظتی راڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے جدید تھرمل ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ بسنت کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور بھر میں 100 سیفٹی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں موٹر سائیکل سواروں کو تقریباً 10 لاکھ مفت سیفٹی راڈز فراہم کیے جائیں گے۔

آزادی چوک پر پہلے سیفٹی کیمپ کا افتتاح کمشنر لاہور مریم خان، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او اطہر وحید نے کیا، جہاں موٹر سائیکل سواروں میں حفاظتی راڈز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ محفوظ بسنت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سی ٹی او اطہر وحید نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ بسنت کے تین دنوں میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور موٹر سائیکل کے کم سے کم استعمال کو ترجیح دیں۔ مزید یہ کہ بسنت فیسٹیول کے دوران حکومتی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی تھرمل ڈرونز کے ذریعے دھاتی ڈور، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…