بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

شیفالی کی موت کیسے ہوئی شوہر نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت کو تقریبا ایک سال ہونے کو آ رہا ہے لیکن یہ معاملہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔مقبول فلمی گانے کانٹا لگا سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی کا انتقال جون 2025 میں صرف 42 سال کی عمر میں ہوا تھا۔طبی رپورٹس میں موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ بتائی گئی تھی جس میں اچانک حرکتِ قلب بند ہوجاتی ہے اور انسان کی اسی وقت موت واقع ہوجاتی ہے۔تاہم اب شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے ایک حیران کن دعوی کیا ہے جو طبی رپورٹ سے ہٹ کر ایک نیا لیکن متنازع پہلو ہے۔حالیہ پوڈکاسٹ میں پراگ تیاگی نے دعوی کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کی موت کو صرف طبی وجہ تک محدود نہیں سمجھتے بلکہ شیفالی پر کالا جادو کیا گیا تھا۔پراگ تیاگی کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان چیزوں پر یقین نہیں کرتے مگر میں کرتا ہوں۔

جہاں بھگوان ہے، وہاں شیطان بھی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا نہیں بلکہ مجھے پورا پورا یقین ہے کہ کسی نے کچھ (جادو)کیا تھا۔ کسی نے تو ضرور کیا ہے۔پراگ تیاگی نے اپنی بات کے ثبوت میں کہا کہ متعدد مواقع پر احساس ہوا کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔ کچھ تو گڑبڑ ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک بار تو ہم اس شیطانی چکر سے نکل آئے تھے لیکن اس بار معاملہ کچھ زیادہ ہی بھاری لگتا تھا۔پراگ تیاگی نے دعوی کیا کہ عبادت کے دوران بھی انہیں شیفالی میں کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئیں۔ میں بھکتی میں بیٹھتا ہوں تو مجھے احساس ہو جاتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین اور اسپتال حکام اب بھی اپنی ابتدائی رپورٹ پر قائم ہیں کہ شیفالی کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…