اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شاہین بھارتی سورماؤں کے سامنے بے بس،پاکستان کو شکست کا سامنا

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا، دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔روایتی حریف ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے لئے محمد رضوان اور بابر اعظم آئے، پاکستان کا مجموعی سکور پندرہ ہوا تھا کہ بابر اعظم کمار کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کو کیچ تھما بیٹھے، بابر اعظم نے 10 رنز بنائے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے فخرزمان آئے لیکن وہ بھی چھ گیندوں پر دس رنز بنا کر اویش خان کی گیند پر دنیش کارتھک کو کیچ دے بیٹھے، فخر زمان کے بعد افتخار احمد محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے آئے، وہ اچھا کھیلے انہوں نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے لیکن پانڈیا کی گیند پر وہ بھی وکٹ کیپر دنیش کارتھک کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 43 رنز بنائے وہ پانڈیا کا شکار بنے ان کا کیچ اویش خان نے تھاما۔ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 7 گیندوں پر9 رنز بنائے اور کمار کی گیند پر یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے تین گیندو ں کا سامنا کیا اور وہ صرف ایک رنز بنا سکے، انہیں ارشدیپ نے دنیش کارتھک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، شاداب خان نے اچھی کوشش کی لیکن وہ دس رنز بنانے کے بعد کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نسیم شاہ بغیر کوئی رنز بنائے کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

آخر میں شاہنواز دھانی حارث رؤف کا ساتھ دینے کے لئے آئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شاہنواز دھانی نے 16 رنز بنائے اور وہ ارشدیپ سنگھ کا شکار بنے، حارث رؤف نے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 147 بنائے اور تمام ٹیم آؤٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے بھارت جیتنے کے لئے 148 رنز کا ٹارگٹ دے دیا،بھارت کی جانب سے بھونیشور کمارنے چار،

پانڈیا نے تین،اویش خان نے ایک جبکہ ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا، کے ایل راہول نسیم شاہ کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کا مجموعی سکور پچاس ہوا تھا کہ روہت شرما محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے 53 رنز بنائے اور وہ بھی محمد نواز کا شکار بنے ان کا کیچ بھی افتخار احمد نے تھاما۔ سوریہ کمار یادیو نے 18 رنز بنائے انہیں نسیم شاہ نے بولڈکیا۔ رویندرا جدیجا اور پانڈیا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جدیجا نے 35 رنز بنائے انہیں محمد نواز نے بولڈ کیا۔ پانڈیا نے 33 رنز اور دنیش ہارتھک نے ایک رنز بنایا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں ہدف پورا کر لیا، اس طرح انڈیا پانچ وکٹوں سے یہ میچ جیت گیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ دو اور محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…