اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان جا کر بھی کھیل لیں گے لیکن اس کا فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاک بھارت باہمی سیریز کا آپشن میرے پاس ہوتا تو ضرور جواب دیتا، پاک بھارت سیریز ہمارے ہاتھ میں نہیں یہ دونوں بورڈز اور دیگر لوگوں کے ہاتھ میں ہے، ہمیں جہاں کہتے ہیں ہم وہاں کھیلنے پہنچ جاتے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ اسپنرز کا ٹورنامنٹ ہو گا یا نہیں، ابھی پچ دیکھی نہیں سب ٹیموں کے پاس کوالٹی اسپنرز اور فاسٹ بولرز ہیں۔روہت شرما نے کہا کہ شاہین اوربھمرا دونوں ٹیموں میں کوالٹی لاتے ہیں لیکن جن کو موقع ملے گا وہ بھی اچھا کریں گے، ماضی میں جو رزلٹ آیا اس کو بھلا کر کھیلنا ہو گا، پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے، ہم ایک ٹیم کو فوکس نہیں کر رہے ٹورنامنٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست سے دکھ ہوتا ہے، اب گزشتہ شکست کو وقت ہو چکا ہے اس شکست کے بعد بہت میچ کھیل چکے ہیں اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی بھی چیلنج ہے لیکن شکست کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے، کووڈ کے بائیو سکیور ماحول کی وجہ سے مشکلات ہوئی، ہر کھلاڑی کو مشکل ہوئی، اگر کوئی کھلاڑی ذہنی طور پر متاثر ہونے کی بات کرتا ہے تو یہ غلط نہیں ہے، مینٹل ہیلتھ کا اچھا ہونا ضروری ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ غیر معمولی بات نہیں ہے کہ پاک بھارت کھلاڑی ایک دوسرے سے ملتے ہیں یا ہم فینز سے ملتے ہیں، ملنا جلنا عام بات ہے، یہ ہر میچ سے پہلے ہوتا ہے، پاک بھارت اچھی ٹیمیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اچھے ٹچ میں لگ رہے ہیں،

اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، تازہ دم لگ رہے ہیں مجھے یہ سب دیکھ کر اچھا لگا۔روہت شرما نے کہا کہ ہماری تیاری میں کوئی کمی نہیں ہے، تین اچھی سیشنز ملے ہیں، پاک بھارت باہمی سیریز کا آپشن میرے پاس ہوتا تو ضرور جواب دیتا، پاک بھارت سیریز ہمارے ہاتھ میں نہیں یہ دونوں بورڈز اور دیگر لوگوں کے ہاتھ میں ہے، ہمیں جہاں کہتے ہیں ہم وہاں کھیلنے پہنچ جاتے ہیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پاک بھارت باہمی سیریز کا فیصلہ ہوتا ہے تو ضرور کھیلیں گے، ہم نے کھیلنا ہے، پاکستان جا کر بھی کھیل لیں گے لیکن اس کا فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…