ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سوات میں سیلابی ریلا سکولوں میں داخل

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات ، ڈیرہ غازی خان (این این آئی)سوات کے پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے اور سیلابی ریلے کے اسکولوں میں داخل ہونے کے باعث بچے پھنسے رہے ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو بحفاظت نکال لیا ، گھر اور دکانیں پانی میں ڈوب گئیں۔دوسری جانب دیر بالا

اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، پانچ میں سے تین بچوں کی لاشیں مل گئیں۔رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 14 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کھڑی فصلیں اور سبزیاں پانی کی نذر ہوگئیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان، اپر کوہستان، چترال اور ٹانک کے اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں بارش اور سیلاب سے کچے مکانات تباہ ہوگئے۔ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات سے شہر اورکوہ سلیمان میں بارش کا سلسلہ نہ رک سکا جہاں وڈوربرساتی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزررہا ہے ،مزید بارش سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ،ڈی جی خان کے سخی سرور روڈ پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوئٹہ روڈ پر قریبی بستیاں زیر آب آگئیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کیمطابق قبائلی علاقوں میں نویں روزبھی زمینی راستے منقطع ہوگئے اور قبائلی علاقوں میں 90 فیصد کچے گھروں کو نقصان پہنچا جہاں ریلیف کا کام جاری رہا۔ڈی جی خان میں گرڈو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ جمعرات کو بھی بند رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…