ایوارڈ نہ دینے پر کنگنا رناوت کا فلم فیئر ایوارڈز کیخلاف مقدمے کا اعلان

22  اگست‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں اپنے متنازع بیانات کے لیے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مشہور و معروف میگزین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے انہیں اپنے ایوارڈ نائٹ میں تو مدعو کیا اور کہا کہ وہ انہیں ’تھلاوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز کے خلاف مقدمہ کریں گی۔اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اس حوالے سے نوٹ شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 2014 سے فلم فیئر نے مجھے کئی بار اپنے ایوارڈز فنکشنز میں مدعو کیا، تاہم میں نے اخلاقیات کی پامالی، بدعنوانی اور غیرمنصفانہ طرزعمل کی وجہ سے انکا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔کنگنا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھے اپنے اس سال کے فنکشن میں شرکت کے لیے کئی بار دعوت دی اور کہا کہ وہ مجھے میری فلم ’تھلایوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں تو میں چلی گئی لیکن مجھے اس وقت دھچکا لگا جب مجھے پتہ چلا کہ یہ تو مجھے صرف نامزد کر رہے ہیں، جو میرے وقار اور اخلاقیات کے خلاف تھا۔کنگنا نے کہا کہ ایسے بدعنوانی پر مبنی نظام کی حوصلہ افزائی کو میں اخلاقی اقدار کے خلاف سمجھتی ہوں اس لیے میں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…