بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میںڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی

جس سے ڈالر کی قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر215روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر218روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 222روپے سے کم ہو کر220.50روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 263روپے سے کم ہو کر262روپے پر آ گئی ۔ دوسری جانب کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے عندیہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے پیڑولیم لیوی میں یکم ستمبر سے مزید 10 روپے اضافہ کرکے 50 روپے لیٹر تک لے جانے کا کہا ہے جو معیشت کیلئے شدید نقصان دہ ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی 30 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ایسے میں اْئی ایم ایف معاہدے کو جواز بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں۔ سلمان اسلم نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اس اقدام سے ان کی پارٹی قیادت بھی نا خوش ہے،

جبکہ حکومت کے اتحادی بھی اس اقدام میں ساتھ نہیں دے رہے کیونکہ اس کے نتیجے میں مہنگائی قابو میں آنے کی بجائے مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی اور افراط زر کو کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، لیکن وہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی قیمتوں میں کمی نہ کی جائے۔ پیدا واری لاگت کے باعث مہنگائی یا افراط زر پر قابو پانا ناممکن ہے۔ صدر

کاٹی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے شرائط طے کرنے سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت یا اعتماد میں نہیں لیتی، جس کے باعث حکومتی فیصلوں پر ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے۔سلمان اسلم نے کہا کہ حکومت گزشتہ چند روز میں پہلے ہی بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر چکی ہے اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا جواز نہیں بنتا تھا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری

طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور پیٹرولیم لیوی کو کم سے کم سطح پر رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کے بیان سے سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوتی ہے جس کے اثرات براہ راست اسٹاک مارکیٹ اور ملک میں ہونے والی سرمایہ کاری پر بھی پڑتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…