جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے شیخ رشید نے خبردار کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔

یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے واضح کیا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، کے پی کے ، کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ سابق وزیر نے شہباز حکومت میں وزرا کی تعداد بڑھنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑگئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزرا صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا اور حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…