پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد، اسپیکر نے نشست خالی قرار دے دی

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد، اسپیکر نے نشست خالی قرار دے دی

اسلام آباد( آن لائن)قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے

رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا۔

اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اور ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی

اور کہا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ان کا کہنا تھاکہ 40 روزکے اندر درخواست نہیں دی گئی،

وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی۔

تحریک میں کہا گیا تھاکہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیراجازت غیرحاضر رہے

اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…