ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شوکت خانم ہسپتال ایک اچھا ادارہ ہے، خواجہ آصف

datetime 31  جولائی  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان  شوکت خانم ہسپتال کو ملنے والے خیراتی پیسوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال ایک اچھا ادارہ ہے۔

لیکن عمران خان اس ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ  8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے، یہ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف دائر کیا تھا اور انہوں نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے ، اب پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہے، اگرفنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں۔ انہوں نے کہا برطانوی اخبار بتا رہا ہے کس طرح چیریٹی کا پیسہ منتقل ہوا،مسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے پھر بھی مسلم لیگ ن کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے،نواز شریف نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، ہماری پارٹی کے تمام ارکان نے اپنے اثاثوں کا جواب دیا لیکن عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور باربار کریں گے اگر آپ اتنے صادق اورامین ہیں تو اپنے اثاثوں کا جواب دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…