لاہور (آئی این پی) لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق دو نامعلوم حملہ آوروں نے اشرف راہی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔