جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پنجاب‘ وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا میں گندم کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام سے تجاوز کر گئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق یہ گرانی گندم کے سٹاکسٹوں

‘ ذخیرہ اندوزوں اور منہ زور مافیا کی ملی بھگت سے ہے حالانکہ جو سٹاکس گندم مافیا نے اپریل مئی میں بنائے اُس وقت کسانوں سے زیادہ سے زیادہ بائیس سو روپے فی چالیس کلو گرام گندم خریدی گئی‘ وہ تین مہینے کے بعد ہی 800 روپے فی چالیس کلو گرام سے زیادہ ناجائز منافع حاصل کر کے اوپن مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے مگر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ والے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں اور وہ عوام کو مہنگا آٹا بیچنے والوں کا نوٹس تک نہیں لے رہے۔دوسری جانب گندم کی خریداری میں اربوں کی کرپشن کے انکشاف کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن اور حساس ادارے نے انکوائری شروع کردی ہے۔ گندم کی خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن تھا جبکہ محکمہ نے جون تک 9 لاکھ گندم کی خریداری کی ہے،اس صورتحال میں کراچی میں گندم و آٹے کا اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں شدید بحران کاخدشہ ہے،فلورملز چکی آٹے فی کلو قیمت 150 روپے کلو سے بھی زیادہ ہوجائے گی،اس فلور ملز چکی آٹے کی قیمت 90 سے 100 روپے پہنچ گئی ہے،جبکہ اس وقت مارکیٹ علاقائی چکی آٹا 110سے 120 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…