اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

بھارت کو بری طرح شکست، پاکستان ہاکی فائنل میں، یہ سب ہوا کیسے؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 13  دسمبر‬‮  2014

بھوبنیشور: ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 16 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔

بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے انتہائی دلچسپ مقابلے میں بھارت کے گرجندر سنگھ نے 12ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی تاہم پاکستان کے محمد ارسلان قادر نے بھی 17ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا، میچ کے 32ویں منٹ میں پاکستان کے محمد وقاص نے دوسرا گول کرکے گرین شرٹس کو ایک گول کی برتری دلادی جسے بھارت نے دھرمویر سنگھ نے 38ویں منٹ میں برابر کردیا اور مقابلہ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے تیسرا گول محمد عرفان نے 44ویں منٹ میں کیا لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان کی یہ برتری قائم نہ رہنے دی اور اسی منٹ میں گول کرکے میچ کو ایک بار پھر دلچسپ بنادیا تاہم پاکستانیوں کھلاڑیوں بھی اپنے حوصلے بلند رکھے اور ہار نہ مانی جس کا فائدہ اسے 69ویں منٹ میں ہوا اور ارسلان قادر نے پاکستان کی جانب سے چوتھا اور اپنا دوسرا گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے پاکستانی کھلاڑی خدا کے حضور سجدہ شکر بجا لائے جبکہ قومی ٹیم کی جیت کے بعد بھارتی کھلاڑی اور شائقین کے رنگ اڑ گئے اور اسٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…