جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر واقعی خادم اعلیٰ ہو تو تیل واپس 150پر لائو عمران خان کا شہباز شریف کو چیلنج

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)اگر واقعی خادم اعلیٰ ہو تو تیل واپس 150پر لائو عمران خان کا شہباز شریف کو چیلنج، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، جس طرح بھارت میں ان کے امپائروں کے باوجود شکست دی اسی طرح حمزہ ککڑی کو بھی ہرائیں گے،

اتوار کو جان لڑائیں گے، پنجاب کا سیاسی میچ جیت کر دکھائیں گے، پھر جشن منائیں گے، نوجوان دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے امپورٹڈ حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑیگی۔تحصیل چک جھمرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چک جھمرہ کے عظیم شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کردیا ہے، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم کبھی اتنی بیدار نہیں تھی، علی افضل ساہی کو 17 جولائی کو جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی، قوم سمجھ چکی ہے ملک کیخلاف بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غداروں نے اس سازش کو کامیاب کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دوخاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، چوروں نے اقتدار میں آتے ہی 1100 ارب کا ڈاکہ مارا، ترامیم کر کے نیب کو تقریباً ختم کردیا گیا، چوروں نے اقتدار میں آکر این آر او لیا، پہلے انہوں نے مشرف دور میں اپنی چوری معاف کرائی تھی، دس سالوں میں دو خاندانوں نے مل کر لوٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ گیا ہوں ان چوروں کا آخری گیند تک مقابلہ کروں گا، ان کو قوم کا 1100 ارب ہضم نہیں کرنے دونگا، آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے، آپ میری ٹیم اور میں آپ کا کپتان ہوں، مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کیا امریکا ہمارا خیر خواہ اور اس ملک کی بہتری چاہتا ہے؟، امریکا تابعدار حکمران چاہتا ہے،

ایک فون پر مشرف نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے گئے تھے، آج بھی ہمارے فوجی جوان بارڈر پر قربانیاں دے رہے ہیں، زرداری، نواز شریف آئے تو قوم نے سمجھا یہ جمہوری لیڈر ہیں، زرداری، نواز شریف دور میں امریکا نے 400 ڈرون حملے کیے، ڈرون حملوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں لوگ مارے گئے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں

تاہم کسی کی غلامی قبول نہیں، بالکل یہ قوم دیکھے گی 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، امریکا ان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرے گا، امریکا کو مجھ جیسا آزاد لیڈر پسند نہیں، امریکا بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کہتا ہے ہم بھکاری ہیں، 32 سال سے شریف خاندان اقتدار میں اور بھیک مانگ رہے ہیں، شہباز شریف قوم غیرت مند ہے، تم کو بھیک مانگتے ہوئے شرم آنی

چاہیے، شریف، زرداری خاندان 30 سال ملک نہ لوٹتے تو قوم کو بھیک نا مانگنا پڑتی، کیا آپ لوگوں کو بھکاری وزیراعظم چاہیے؟ کہتا ہے سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات بھی پیسے مانگنے گیا، اوورسیز پاکستانی اس لیے میرے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف نے خود اور قوم کو بھی شرمندہ کروا دیا۔عمران خان نے پیشگی الرٹ کردیا اور کہا کہ انہوں نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑنے ہیں، ان کو سروے میں پتا چل گیا ہے سارے حلقوں

میں تحریک انصاف جیتے گی، قوم ان کو بلے سے پھینٹا لگائے گی، نوجوانوں ایک، ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے یہ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے، شہباز شریف نے پہلے فضل الرحمان کی 135 روپے قیمت بڑھا کر قیمت کم کر کے بڑا احسان کیا، ہماری حکومت سے بھی اس وقت عالمی منڈیوں میں کم قیمت ہے، شہباز شریف کو پٹرول کی قیمت 150، ڈیزل کی 144 کرنی چاہیے، آئی ایم ایف نے ہماری حکومت پر بھی پریشر ڈالا تھا لیکن

قیمتیں نہیں بڑھائی تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا سارا ٹبر باہر بیٹھا ہے، انہوں نے ریڈیو آکاش وانی مریم نواز کو یہاں چھوڑا ہوا ہے، مریم نواز بھارتی ریڈیو آکاش وانی کی طرح سچ نہیں بول سکتی، لندن کے مہنگے فلیٹس کی مالکہ مریم نواز ہیں، آج تک یہ چاروں فلیٹس کی ایک رسید نہیں دکھا سکے، افسوس ہمارا انصاف کا نظام بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا، جب تک طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لاتے ملک ترقی نہیں کرسکتا، جو قوم

بڑے چوروں کو نہ پکڑے تباہ ہوجاتی ہے، سری لنکا میں بھی ایک خاندان بیس سال سے مل لوٹ رہا تھا، سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا ہے، افغانستان کا سربراہ بھی بیرون ملک بھاگ گیا تھا، لبنان میں بھی یہی کچھ ہوا، علی افضل ساہی کو اگلی دفعہ خود جلسہ آرگنائز کرنے بارے بتاؤں گا، اب تو میں جلسوں کا ایکسپرٹ ہوگیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ان دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعے اوپر بٹھایا قوم انہیں معاف نہیں کرے گی، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کا برا حال ہے، ہماری حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا،

ہماری حکومت میں ایکسپورٹ مسلسل بڑھ رہی تھی، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام شروع کیا، کسانوں کو بغیر سود کے قرض دیئے، ملک ترقی کر رہا تھا تو سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چک جھمرہ والوں کی تعداد دیکھ کر حیران ہوں، علی افضل ساہی کو مبارکباد دینے آؤں گا، علی افضل آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے، حمزہ ککڑی کو شکست دینے کے بعد ہم جشن منائیں گے، حمزہ ککڑی، زرداری خاندان نے کبھی کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، جس طرح بھارت میں ان کے امپائروں کے باوجود شکست دی اسی طرح حمزہ ککڑی کو بھی ہرائیں گے، حمزہ شہباز دھاندلی کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…