پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کی کوشش کام نہ آئی ، اہم کیس میں عمران خان کو عدالت سے کلین چٹ

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)حکومت نے عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔وفاق کی اپیل میں موقف اختیار کیاگیاکہ

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلدبازی میں فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظرانداز کر کے عمران خان کو بری کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی،ٹرائل کورٹ نے وقوعے کے متاثرین کو نوٹس کیے اور سنے بغیر عمران خان کو بری کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کیا تھا،شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی گئی۔دوسری جانب لاہور کی بینکنگ کورٹ کے جج کی رخصت کے باعث منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تاہم بینکنگ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔عدالتی عملے نے ڈیوٹی جج کی اجازت سے کیس کی سماعت کے لیے اگلی تاریخ 22 جولائی دے دی۔منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الٰہی کی عبوری ضمانت میں 14مئی تک توسیع کر رکھی تھی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…