اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مزید 4 روز تک تیز بارشیں ،اربن فلڈنگ کا خطرہ

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی( این این آئی )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 4 روز تک تیز بارشیں متوقع ہیں اس لئے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نالوں اور ڈرینز کی صفائی سمیت تمام انتظامات مکمل رکھے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ممکنہ سیلاب والے علاقوں میں ریلیف کیمپس،ادویات سمیت دیگر اشیا ء ضروریہ پہنچائی جائیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز/ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی ای او سیز ہنگامی صورتحال میں پراونشینل کنٹرول روم کو بروقت مطلع کریں۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑیے سیلاب کا خطرہ نہیں،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔گوجرانوالہ،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج  جمعرات سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…