پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

”ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور“عمران خان نے دھمکی دینے والے امریکی سفارت کار کو دوستی کا پیغام بھجوا دیا

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو مبینہ طور پر دھمکی دینے والے امریکی سفارت کارڈونلڈ لو سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا پیغام بھجوادیااور کہا کہ آئیں ماضی کو بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے یہ پیغام اوورسیز چیپٹرآفس کے سربراہ عبد اللہ ریاڑ کے ذریعے ڈونلڈ لو کو بھجوایا جنہوں نے کچھ دن قبل ڈونلڈ لو سے ملاقات کی اور عمران کا پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ماضی کو بھولتے ہوئے آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں،ماضی کو بھول جانا چاہیے،تحریک انصاف امریکہ کے خلاف نہیں ہے،ہم امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے عمران خان نے مجھے خصوصی طور پر آپ سے ملنے کے لئے کہا کہ وہ اب آگے بڑھنا چاہتے ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کے پیغام پر ڈونلڈ لو حیران ہوئے اور کہا کہ انہیں عمران خان کے الزامات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے وہ جس طرح عوامی جلسوں میں ان کام نام لیکر تقاریر کرتے ہیں اور امریکہ مخالف بیانیہ بنا رہے ہیں یہ ان کے لئے تکلیف دہ ہے،جو تنقید انہوں نے شروع کر رکھی ہے یہ ان کے قول وفعل کے تضاد کو واضح کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ دوستی کاہاتھ بڑھا رہے ہیں دوسری طرف عوام میں امریکہ مخالف بیانیہ لیکر چل رہے ہیں،واضح رہے کہ عمران خان نے ڈونلڈ لوکا نام لیکراپنے اقتدا رکے خاتمے کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…