اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حج حالیہ برسوں میں بہت مہنگا، 5 سال میں خرچ کئی گنا بڑھ گیا

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حج حالیہ برسوں میں بہت مہنگا ہو گیا ہے 5 سال میں خرچ کئی گنا بڑھ گیا،اس کی وجہ پٹرول کی تیزی سے بڑھتی قیمت اور جہاز کے ہوا سے باتیں کرتے کرایے ہیں، البتہ کم خرچ میں حج کرنے کی ایک ترکیب ابھی باقی ہے کہ بائی روڈ حج کو دوبارہ

رائج کیا جاے۔اگرپاکستان اور سعودی عرب کی حکومتیں اجازت دیں اور اپنی گاڑی پر پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سے سفر خرچ کئی گنا کم ہوگا۔ وسطی پنجاب سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ تقریبا 5000 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 10000 کلومیٹر ہوا، مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔ اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں بارہ پندرہ اٹھارہ کی ایوریج دیتی ہیں، اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1100 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔ پیٹرول اس وقت پاکستان میں 234.0 روپیے لیٹر ہے، 1100 لٹر پیٹرول 257400 روپے کا ہو گا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس طرح پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔ اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 62.5 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چھ دن میں آرام و سکون سے حرم شریف کے دروازے پر پہنچ سکتے ہیں۔ٹول ٹیکس، کھانا، رہائش، آئل چینج وغیرہ کی مد میں روزانہ چار بندوں کا پاکستان سے باہر جا کر خرچہ تقریبا پندرہ ہزار بنتا ہے ہم آنے جانے کے تیس دن کے چار لاکھ پچاس ہزار روپے ڈال لیتے ہیں،اس حساب سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے

میں کم از کم چار افراد حج کا “سفر” کر سکتے ہیں یعنی ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپیے فی کس میں۔ اگر گاڑی میں پانچ افراد بیٹھیں یا سیون سیٹر گاڑی لے کر جائیں تو خرچ اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔ اگر حکومتیں یہ زمینی راستے کھول دیں تو حج تقریبا ہر شخص کے لیے آسان ہو جائے گا اور لوگوں کے لیے اپنے اسلامی ممالک کی ثقافت اور تاریخی مقاموں سے آشنا ہونے کا اچھا موقع بھی ملے گا . ہمارے بزرگ پیدل اور گھوڑوں پر حج کر چکے ہیں۔اس مقصد کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…