جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کی عوام کی توہین کرتے ہیں، ہم امریکہ، چوروں اور لوٹوں کے سامنے نہیں جھکیں گے،عمران خان

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بیرونی سازش کے ذریعے مسلط ہونے والوں کو شکست دینی ہے، ہم امریکہ، چوروں اور لوٹوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہمارے لوگوں کو پولیس کے ذریعے

ڈرایا دھمکایا جارہاہے لیکن میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخابی کے حلقہ پی پی 168میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فرخ حبیب، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ، محمود الرشید، مسرت جمشید چیمہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اپنا ضمیر بیچتے ہیں وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی توہین کرتے ہیں، نوجوانوں آپ نے گھر گھر جانا ہے اورایک ایک ہی دروازے پر یہی آواز دینی ہے کہ ہم نے لوٹوں کو ہرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،میں آپ کے ساتھ میں کھڑا ہوں، ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا میں نواز اعوان سے کہنا چاتا ہوں کہ آپ نے دلیر ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔حمزہ مجرم شریف اور اس کا باپ شہباز جوتا پالش کرنے والا چیری بلاسم شریف ہے ہم نے ان لوگوں کو اس لئے شکست دی ہے یہ بیرونی سازش کے تحت اس ملک کے آئین کو توڑ کر ہمارے قوانین کو توڑ کر مسلط ہوئے ہیں۔ ہم نے ان کو اس لئے شکست دینی ہے کہ یہ ناجائز اور امپورٹڈ حکومت ہے اور یہ ہمیں نا منظور ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺنے ہمیں لا الہ اللہ کا مطلب سمجھایا، یعنی مسلمان اللہ کے سواکسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ہم نہ امریکہ نہ ان چوروں اور نہ ان لوٹوں کے سامنے جھکیں گے۔یہ پولنگ والے دن جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم نے نواز اعوان کو کامیاب کرانا ہے اور لوٹے کو شکست دینی ہے۔ کنونش سے پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…