پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم وتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی، عمران خان اتوار لاہور میں ضمنی انتخابات والے چاروں حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔شیڈول کے مطابق عمران خان اتوار کے

روز 3بجے سہ پہر لاہور پہنچیں گے،عمران خان پارٹی رہنماؤں سے ضمنی انتخاب کے حلقوں میں تیاری کے حوالے سے بریفنگ بھی لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے دورہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے 4 حلقوں میں جلسوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے جس کے تحت عمران خان پی پی 168 میں سہ پہر 4بجے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے، پی پی 168 کا ورکرز کنونشن آشیانہ روڈ پر طاہر مارکی میں ہو گا، اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان ہیں۔عمران خان شام 5بجے پی پی 158 کے ضمنی انتخاب میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے، پی پی 158 کا ورکر کنونشن حالی روڈپرڈینسٹی مارکی میں منعقد ہوگا، میاں اکرم عثمان اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان شام 6 بجے ابوبکر بلاک واپڈا ٹاؤن میں پی پی 170 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، پی پی 170 سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر ہیں۔آخر میں عمران خان پی پی 169 میں عمر چوک کے قریب جلسے سے خطاب کریں گے، پی پی 169 میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شبیر گجر ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب والے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کنونشن کاانعقادکیاجائے گا، چیئرمین تحریک انصاف نے بھر پور انتخابی مہم کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔پی پی 158مہم کی ذمہ داری محمود الرشید،167کی ذمہ داری اعجازچوہدری، پی پی 170میں مہم کی ذمہ داری کرامت کھوکھر،ندیم بارا، 168 کی ذمہ داری زیبرنیازی کو سونپی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…