اچانک برفباری، 700 بھیڑبکریاں ہلاک
مظفر آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مختلف پہاڑی علاقوں ميں سات سو بھيڑبکريوں کی ہلاکت ہوئی ہيں۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے، کیوں کہ بلند پہاڑی علاقوں میں ابھی تک رسائی ممکن نہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورشہر میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 128 ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار رہا۔