منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی میں شامل درخواست گزاروں کو حج پر جانے کی اجازت دیدی

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج قرعہ اندازی میں شامل ہونے والے درخواست گزاروں کو حج پر جانے کی اجازت ملنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس بابر ستار نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ حج قرعہ اندازی میں نام کے باوجود لسٹ سے نام نکالنے کے خلاف شہری نے عدالت سے رجوع کیا تاہم وزارت مذہبی امور کے مجاز افسر نے شہریوں کو حج کی اجازت دینے کا عدالت کے سامنے بیان دیا، ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے عدالت کو بتایا کچھ لوگ لسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد جگہ موجود ہے، مجاز افسر کے مطابق درخواست گزاروں کو ضروری کارروائی کے بعد سرکاری کوٹہ پر حج کی اجازت دے دی جائیگی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ وزارت مذہبی امور کے جواب کے بعد درخواست گزاروں کے اعتراضات کا ازالہ ہو گیا ہے ۔ درخواست نمٹائی جاتی ہے ۔یاد رہے کہ شہری ڈاکٹر جی اے انصاری و دیگر حج متاثرین کے کیس کی پیروی وکلا صابری شفقت سندھ اور صادق خان نے کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…