پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تصور نہیں کرسکتا تھا کوئی شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دے گا،عمران خان

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تصور نہیں کرسکتا تھا کوئی شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس سازش کا پتہ چلا اور مجھے

سازش کا سال پہلے اندازہ ہوا تھا کہ گیم شروع ہوئی ہے، میں جب بھی سوچتا تھا تو یہ سازش کیسے ہوگی کیا شہباز شریف کو کوئی ملک کا وزیراعظم بنا دیگا۔انہوںنے کہاکہ لوگ کہتے ہیں عمران خان جب آپ کو سازش کا پتہ چلا تھا تو کچھ کیوں نہیں کیا، میں ایمان داری سے کہہ رہا ہوں کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں کہ کوئی شہباز شریف کو ملک کا وزیراعظم بنا دے گا۔عمران خان نے کہا کہ ایک دن نیوٹرلز سے بات کی اور کہا کہ اس کے اور ان کے بیٹوں کے اوپر ایف آئی اے کا 16 ارب اور نیب کا 8 ارب کا کیس ہے، اتنے اوپن کیسز کیسے کے نہیں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف دائر مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا بلیک اینڈ وائٹ کسی کے نہیں ہیں، نواز شریف نے پھر بھی اپنے نام پر کچھ نہیں کیا اور بیٹی کے نام پر فلیٹ لیا لیکن اس کیس میں یہ اور اس کے بیٹے براہ راست ملوث ہیں۔ عمران خان نے کہاہے کہ تصور نہیں کرسکتا تھا کوئی شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عام آدمی ہوتا تو اس ملک میں اس کو دو دن میں جیل میں ڈال دیا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…