اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اتنا گھمبیر اور مشکل وقت کبھی نہیں دیکھا ۔ میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان اس وقت مشکل گھڑی میں کھڑا ہے ، اتنا گھمبیر اور مشکل وقت کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے شعبہ جات میں 2400 اور 1500 ارب روپے کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے، بجلی کی مد میں 1100ارب روپیسے زائد کی سبسڈی دی گئی ہے، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا اور بد انتظامی کا خاتمہ کر کے بجلی او رگیس کے شعبے کے نقصانات کو کم سے کم کرنا پڑے گا، اگر ان مسائل کو حل نہ کیا تو معیشت اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی۔