اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی شامت آگئی ،وفاقی حکومت نے بڑے فیصلے کرلئے

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کے ذریعے قلت اوربحران پیدا کرنے کے ساتھ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نئے بجٹ میں ایسے عناصر کو بھاری جرمانے

اور چودہ سال تک قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آر کے مطابق آئندہ دیگر اشیاء کیساتھ اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ بھی قابل گرفت جرم ہوگا، فنانس بل کے مطابق اشیائے ضروریہ کی بیرون ممالک سے پاکستان اسمگلنگ اور اسی طرح پاکستان سے بیرونی ممالک اسمگلنگ پر ان سزاؤں کا اطلاق ہوگا،اسمگل شدہ اشیائے ضروریہ کی مالیت پانچ لاکھ روپے سے تیس لاکھ روپے تک ہوگی تو اس صورت میں اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلی جائیں گی، ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کے برابر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا،اسی طرح 30 سے 50 لاکھ روپے تک کی اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ پر دگنا جرمانہ 3سال قید ، 50سے 75 لاکھ مالیت پر 3 گنا جرمانہ اور 5سال قید،75 لاکھ سے 1 کروڑ کی صورت میں 4 گنا جرمانہ 10سال تک کی قید جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ پر 5گنا کے برابر جرمانہ اور 14 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…