اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بیٹی نے ملاقات میں کہا وہ گھر جانا چاہتی ہے ،دعا زہرا کی والدہ کا دعویٰ

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دعا زہرا کے والدین نے دعوی کیا ہے کہ بچی نے چیمبرمیں گھر واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرعدالت کی ہدایت پردعا زہرا کی گھر والوں سے چیمبرمیں ملاقات کرائی گئی۔ملاقات کے بعد والد دعا زہرا

نے دعوی کیا کہ بچی گھر واپس جانا چاہتی ہے اور جج کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔ پولیس نے بچی کو والدین سے مزید ملاقات سے روک دیا ہے۔دعا زہرا کے والد کے مطابق ہم نے جج سے گزارش کی کہ بچی کا دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔ جج صاحب نے بھی کہا کہ بیان ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔ مجھے انصاف کے دروازوں پر انصاف نہیں ملا۔بچی کے والد نے کہا کہ میں نے نادرا اور قومی دستاویزات بنوائی ہیں اگریہ قانونی دستاویزات ٹھیک نہیں ہیں تو ان دستاویزات کو آگ لگا دوں؟۔دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے وفاقی حکومت، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمااور صوبائی وزیرترقی نسواں شہلا رضانے کہاہے کہ دعا زہرہ کیس میں ہمیں جج کے فیصلے کا انتظار ہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ بچی کی تاریخ پیدائش کا اسپتال کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میں لکھا ہے کہ لڑکی کی عمر 17 سال کے قریب ہے، کیا بچی کی ہڈیاں والدین کی شادی سے پہلے پیدا ہوگئی تھیں، میڈیکل رپورٹ پر جونیئر ایم ایل او کے دستخط ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ پر دعا زہرہ کا نام بھی غلط درج ہے، لڑکی نے والدین سے ملاقات میں کہا ہے کہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں ہمیں جج کے فیصلے کا انتظار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…