منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو 5 دن میں تمام اکائونٹس کی تحریر شدہ تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔جمعرات کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر نے کی۔

وکیل درخواست گزار احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی فنڈز کے ذرائع بتانے میں ابھی تک ناکام ہے۔چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) نے استفسار کیا کہ جو الزامات لگائے گئے ان پر مزید ریکارڈ دے سکتے ہیں؟ صرف جن اکائونٹس پر اعتراض ہے ان کی وضاحت کردیں۔ای سی پی چیف نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ آپ صرف اپنی ٹوٹل رقم اور جو متنازع اندراج ہیں ان کو کلیئر کر دیں۔وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے جواب دیا ہم الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہیں، درخواست گزار کو نہیں۔پی ٹی آئی کے مالیاتی ماہر نجم شاہ نے کہا کہ ہم سب انفارمیشن جمع کر کے کمیشن میں جمع کروا دیتے ہیں۔وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ تمام انفارمیشن جمع کرانے میں تقریبا 4 سے 5 دن لگیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے مہلت دیتے ہوئے ہدایت دی کہ 5 دن تک تمام اکائونٹس کی تفصیلات لکھ کر جمع کروادیں۔وکیل احمد حسن نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے اکائونٹس کی تفصیلات بتانے کے لیے 5 منٹ لگنے چاہئیں، یہ 5 دن کا کہہ رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ درست فیصلے کے لیے دونوں کے موقف کو سننا ضروری ہے، جہاں 8 سال انتظار کیا 5 دن اور کرلیں۔سی ای سی نے کہا کہ تفصیلات جمع کرانے کے بعد 2 دن میں پی ٹی آئی وکیل حتمی دلائل مکمل کرلیں۔قبل ازیں دوران سماعت مالیاتی ماہر نجم شاہ نے کہا کہ انفرادی بینک اکائونٹس کا ریکارڈ اسکروٹنی کمیٹی کو جمع نہیں کرایا جاسکا،

سینٹرل فنانس کمیٹی ایسے بینک اکائونٹس کا ریکارڈ حاصل نہیں کرسکی۔انہوںنے کہاکہ رپورٹ میں رقم کو بار بار دہرایا گیا ہے،26 بینک اکائونٹس کی بات کی جاتی ہے، بینک اکائونٹ کی تفصیلات ہی نہیں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانزیکشن ہمارے ظاہر کردہ بینک اکائونٹس میں ہی آئی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہاں کیس کو قانونی نکتہ نظر سے ثابت کرنا ہے، ہر چیز کی تفصیلات میں نہیں جایا جاسکتا، صاف بتائیں آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟

چیف الیکشن کمشنر نے کہا اگر مزید تفصیلات کی گہرائی میں جائیں گے تو اہم چیزیں رہ جاتی ہیں، ہم سماعت کے بعد دونوں پارٹیز کے دلائل کا موازنہ کرتے ہیں۔مالیاتی ماہر نجم شاہ کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں فنڈز ریکارڈ، تاریخوں میں کافی حد تک غلطیاں ہیں۔انور منصور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی امریکا کے اکائونٹس کی تفصیلات نہیں دی گئیں، اسکروٹنی کمیٹی صرف پاکستان کے اکائونٹس کی تفصیلات

دیکھ سکتی تھی۔نجم شاہ نے کہا میڈیا میں بیانیہ بنایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے 26 خفیہ اکائونٹس کی نشان دہی کردی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام اکائونٹس کی تفصیلات اور فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی میں جمع کراچکی۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیا کی بات کرنی ہے تو الیکشن کمیشن کے باہر روسٹرم لگا ہوا ہے، ہمارے سامنے حقائق کی بات کریں میڈیا میں کیا کہا اس کو چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ ایک ایک ٹرانزیکشن کو دیکھیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…