پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا ٹرین میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس کمیٹی نے خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے تبدیلیوں کی تجاویز دیں

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم شہبازشریف نے بہاالدین زکریا ایکسپریس ٹرین میں دوران سفرخاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرسلمان صوفی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔سلمان صوفی وزیراعظم کی قائم کردہ اصلاحات کمیٹی کیسربراہ بھی ہیں۔ کمیٹی نے خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے تبدیلیوں کی تجاویز دیں ہیں۔ کمیٹی نے ریلوے اسٹیشنوں پر لیڈی ریلوے پولیس فورس تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لیڈی سب انسپکٹراور2لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ خواتین مسافروں کیلئیسفرسہیلیموبائل ایپ لانچ کی جائے اور ٹکٹوں پر ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایات اور ایمرجنسی نمبر پرنٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملتان سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ کراچی کے تھانہ سٹی ریلوے پولیس اسٹیشن میں خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس میں 3 افراد کے خلاف زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…