لاہور( این این آئی)ملک میں مہنگائی کی لہر جاری ہے ،آٹا چکی مالکان نے فی من آٹے کی قیمت میں 80روپے اضافہ کر دیا ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی ایک کلو سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 95روپے اضافہ کر دیا ،مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمتوں میں 20روپے
سے 60روپے اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جس سے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے93 روپے سے بڑھ کر 95 روپے ہو گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 95روپے اضافے سے260روپے سے بڑھ کر 355روپے ہو گئی ہے۔ایک ہفتے میں چاول کی مختلف اقسام میں باسمتی چاول 40 روپے تک مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 140 روپے فی کلو سے بڑھ کر180 روپے فی کلو ہو گئی ہے،اسی طرح سیلہ چاول کی قیمت میں50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی قیمت 180روپے سے بڑھ کر 230روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،کائنات چاول کی قیمت 60 روپے اضافے سے 210 روپے فی کلو سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ٹوٹا چاو ل کی قیمت بھی 20 روپے اضافے سے120 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ۔مقامی پیپر ملز کی جانب سے ایک کلو کاغذ کی قیمت میں15 روپے اضافے کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 225 روپے ہوگئی ہے ۔ آٹا چکی مالکان نے فی من آٹے کی قیمت میں 80روپے اضافہ کر دیا ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی ایک کلو سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 95روپے اضافہ کر دیا