اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

دعا زہرا کی سالگرہ کی ویڈیو پر والد کا ردعمل آگیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو پر والد کا بیان سامنے آگیا۔دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ میری بیٹی کی سالگرہ 27 اپریل کو تھی۔

مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد کیس کا دھیان دوسری جانب موڑنا ہے۔مہدی کاظمی نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ بچی کے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ بچی کی ذہنی حالت معلوم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ان کے قبضے میں ہے اور وہ خدا نخواستہ کسی بھی طرح کی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔دعا کے والد نے کہا کہ جس خاتون نے یہ ویڈیو شیئر کی اسے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ 13 سال کی بچی کی شادی کی حمایت کررہی ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ظہیر احمد کے گھر والے اتنے سچے ہیں تو عدالت آئیں، سامنا کریں، عدالت میری خریدی ہوئی نہیں ہے جو میرے مطابق فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…