برن(این این آئی)سوئٹزرلینڈ کی دواسازکمپنی روشے نے منکی پاکس کے تین پی سی آر ٹیسٹ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے آبل بندر کے وائرس کا پتالگایا جاسکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق باسل میں قائم فرم نے کہا کہ روشے اور اس کی ذیلی کمپنی ٹِب مولبیول نے تین ٹیسٹ کٹس تیارکی ہیں جو دنیا بھرکے بیشتر ممالک میں محققین کے استعمال کے لیے ہیں۔پہلی کٹ وسیع ترآرتھوپوکس وائرس گروپ میں وائرس کا پتا لگاتی ہے۔دوسری صرف آبل بندر وائرس کا پتا لگاتی ہے اورتیسری کٹ بیک وقت دونوں کی تشخیص کا پتا دیتی ہے۔تشخیص کے سربراہ تھامس شینیکر نے کہا کہ روشے نے ٹیسٹوں کا جلدی میں ایک نیا مجموعہ تیارکیا ہیجوآبل بندر وائرس کا پتالگاتاہے اوراس سے وبائی امراض کے پھیلا کے بعد ان کی تشخیص میں مدد کرتا ہے۔یہ نئے تشخیصی آلات صحتِ عامہ کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کاجواب دینے اوربالآخران پرقابو پانے کے لیے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وہ کوششوں اورعلاج کی حکمت عملیوں کا سراغ لگانے جیسے جوابی اقدامات میں پیش رفت کے عکاس ہیں۔روشے نے کہا کہ ریسرچ ٹیسٹ کٹس وائرس کے پھیلا کا جائزہ لے سکتی ہیں اورعلاج، ویکسین اورصحتِ عامہ کے اقدامات کے ممکنہ اثرات کی نگرانی میں مدد دے سکتی ہیں۔