اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ہیوی پلان یتار کرلیا،انتظامیہ نے دیگر صوبوں بھاری نفری مانگ لی۔ ذرزائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8ہزار پنجاب پولیس طلب کی گئی ہے، پنجاب سے 2 ہزاربلوا فورس بھی طلب کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف سی کے پانچ ہزار افسران واہلکاران طلب کئے گئے ہیں،سندھ سے پولیس کی 2 ہزار نفری طلب کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی 2 ہزار نفری طلب کی گئی ہے،مختلف صوبوں سے 100 قیدی ویگنیں بھی بلائی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں۔