اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن)وفاقی وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے دو سابق وفاقی وزراء کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا آخری نوٹس بھجوادیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارتی کالونی میں رہائش گاہ ابھی تک رکھی ہوئی ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق نے بھی رہائش گاہ خالی نہیں کی۔ حکومت ختم ہونے کے دو ہفتوں میں رہائش گاہیں خالی کرنا لازمی ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کی سرکاری رہائش گاہیں نئے وزراء کو الاٹ کی گئی ہیں۔ دونوں سابق وزراء نے رہائش گاہیں خالی کرنے سے متعلق نوٹس کا ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔