بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی شہری نے دنیا کا سب سے بڑا قلم تیارکرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے 2011 میں دنیا کا سب سے قد آور قلم تیار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی نئی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے شیئر کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اچریا نامی شخص نے دنیا کا پہلا 37.2 کلوگرام وزنی بال پین بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔ ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھ کر صارفین دم بخود رہ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قلم کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے اس بال پین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں چار پانچ لوگوں کو ایک ساتھ قلم پکڑ کر لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس غیرمعمولی قلم کو اٹھانے کے لیے چار سے پانچ لوگوں کی مدد لی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں دھاتوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس پین کے اوپر ہاتھوں کی مدد سے خصوصی ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…