منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری حج سکیم کے تحت حج سکیم کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز امسال حج کی لاگت 7سے10لاکھ روپے کے درمیان رہنے کا امکان

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سرکاری حج سکیم کے تحت حج سکیم کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ،بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن اور ٹوکن رقم کی وصولی کا سلسلہ 9مئی سے شروع ہوگا، امسال حج کی لاگت 7سے10لاکھ روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ وزارت مذہبی اموروبین

المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سعودی حکومت نے تیاریوں کو مکمل کرنے کے لئے 16مئی 2022ء تک وقت مقرر کیا ہے لہٰذا عید کی چھٹیوں مین وقت کی بچت کیلئے حج درخواستیں پہلی بار وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgکے ذرایعے آن لائن بھی وصول کی جائیں گی ۔ حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن یکم مئی سے13مئی تک ہو گی جبکہ بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کی وصولی 9سے13مئی تک ہو گی ۔وزارت کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والی حج اخراجات کی تفصیلات ابھی تک نا مکمل ہیں تاہم سعودی عرب میں سہولیات کی قیمتوں اور ٹیکس شرح میں اضافے کے باعث اخراجات کا تخمینہ 7سے10لاکھ کے درمیان متوقع ہے۔سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی گروپوں کی بنیاد پر15مئی کو ہو گی ،امسال 81132پاکستان حجاج کرام ریضہ حج ادا کریں گے ۔ وزارت حج کے مطابق مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی معیاد 5جنوری2023جبکہ کارآمد شناختی کارڈ اور تازہ ترین صحت کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہے ۔ درخواست گزارکیلئے عمر کی بالائی حد 15اگست2022ء تک 65سال سے زائد نہ ہو ،کورونا ویکسی /بوسٹر ڈوز کا سرٹیفکیٹ اور روانگی سے 72گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…