بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرا نے اپنا نکاح نامہ والد کو خود واٹس ایپ کیا، اصل کہانی سامنے آگئی

datetime 30  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) دعا زہرا کی بازیابی کی اصل کہانی سامنے آگئی ، جس میں انکشاف ہوا کہ دعا نے ظہیر کیساتھ 17 اپریل کو شادی کی اور نکاح نامہ والد کو واٹس ایپ کیا۔تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کی بازیابی کے معاملے پر لاہور پولیس کی غفلت کی اصل کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا 16 اپریل کو ہی لاہور پہنچ گئی تھی، جس کے بعد دعا نے ظہیر کیساتھ 17 اپریل کو شادی کی اور نکاح نامہ والد کو واٹس ایپ کیا۔والد نے نکاح نامہ کراچی پولیس کو دکھایا ، جس پر کراچی پولیس نے نکاح نامہ 23 اپریل کو ڈی آئی جی آپریشن کو بھجوایا تو لاہور پولیس نے ٹال دیا وہ کراچی سے غائب ہوئی، ہم کیسے تلاش کریں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنزعابد اور ایس ایس پی نے کہا اپنی ٹیم بھیج دیں، جس کے بعد 25 تاریخ کو کراچی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ لاہور پولیس کوبتا دیاگیا لیکن لاہور پولیس نے نکاح نامے پر رائیونڈ کا ایڈریس ہونے پر وہاں کسی کو نہ بھجوایا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ ملنے کے باوجود پولیس نے پریس ریلیز جاری کی کہ دعا کا علم نہیں اور لاہور پولیس نے دعا زہرا کو تلاش کرنے میں مکمل سستی دکھائی۔ذرائع نے کہا کہ دعا کو تلاش کرنے کا اصل کام اوکاڑہ پولیس نے کیا ، حویلی لکھاپولیس نے ایک گواہ کے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو دعا کا پتہ چل گیا ، جس کے بعد اوکاڑہ پولیس نے دعا کی بازیابی کے بعد پولیس کو بتایا تو وہ اسے لاہور لے آئے، سارا دن یہ خبریں بھجوائی جاتی رہیں کہ دعا کو لاہور پولیس نے تلاش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…