اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی خط دکھا دیا، سابق حکومت کی نااہلی اور بدعنوانی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط جیب میں ڈال کر گھر نہیں لے جاؤں گا، ان کی حکومت نے قرض میں 20 ہزار ارب روپے کااضافہ کیا، عمران حکومت نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، بجٹ خسارہ 56 سو ارب روپے تک پہنچ چکا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام ہمیں تین چار ماہ دے، 3 ماہ بعد عوام انشااللہ بہتری دیکھیں گے، بجلی کا بحران کم اور مہنگائی ختم ہو جائے گی، ڈیزل پر 52 جب کہ پٹرول پر 21 روپے سبسڈی ہے، اس پر وزیراعظم کو کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دیکھیں گے۔