اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ کب بنایا؟ بلاول بھٹوسب کچھ سامنے لے آگئے

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کے دورہ روس سے بہت پہلے کر لیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ

پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ کے واقعہ میں ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی ، عمران خان کے ٹرمپ سے بھی اچھے تعلقات تھے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں لیکن اْس کے لیے انتخابی اصلاحات لازمی ہیں،اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا وزیر خارجہ بننا ان کی جماعت کیلئے مشکل ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عمران خان پاکستانی عوام کے عمومی امریکا مخالف جذبات کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے ملک کے 70 فیصد سیاسی نمائندوں کو غدار قرار دے کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ امریکا چاہے کتنا ہی موروثی سیاست اور اقربا پروری پر تنقید کیوں نہ کرے، حقیقت یہ ہے کہ آخر میں اہمیت اسی بات کی ہے کہ پاکستانی عوام کسے منتخب کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…