ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی شوق سے نئی آنے والی حکومت کیخلاف تحریک چلالے،مریم اورنگزیب کا چیلنج

datetime 11  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شوق سے نئی آنے والی حکومت کے خلاف تحریک چلالے ۔

فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پونے چار سال قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پر چڑھایا گیا، عوام کا مسترد کردہ اور آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت، اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔انہوںنے کہا کہ عقل سے کام لیں، اس پر سوچیں، عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کردیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…