منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سیاست میں مداخلت کے روسی الزامات ، امریکہ کا بھی ردعمل آگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے روسی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے مقابلے میں دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب

سے شرمناک مداخلت کی ایک اور مبینہ کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے نافرمان عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کی۔جب نجی ٹی وی نے روس کے بیان پر تبصرے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا تو ان کے ترجمان نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔امریکی اہلکار نے پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران پر امریکی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع میں ان کا کوئی بھی پسندیدہ نہیں ۔اہلکار نے کہا کہ امریکی آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن روایات کی حمایت کرتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کشیدگی تشدد کا باعث بنے اور وہ پاکستانی آئین کے مطابق کسی بھی حل کی حمایت کرے گا۔اس معاملے پر واشنگٹن کی غیرجانبداری کو مزید اجاگر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت کے مقابلے میں دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، ہم قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔اس تنازع پر امریکا کا یہ بیان پچھلے امریکی بیانات سے زیادہ امور کا احاطہ کرتا ہے جہاں سابقہ بیان میں صرف الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…