پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابر اعظم کی حکمرانی برقرار اور امام الحق نے کیریئر بیسٹ ون ڈے رینکنگ حاصل کر لی

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار اور امام الحق نے کیریئر بیسٹ ون ڈے رینکنگ حاصل کر لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی،پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی، بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کی تیسری پوزیشن برقرار ہے،

بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے تنزلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے،انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو دو درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے ،آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔ امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دو درجہ ترقی کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے،ون ڈے باولنگ رینکنگ میں پاکستان کا ایک بھی باؤلر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے ترقی پا کر کیریئر بیسٹ دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ بھی جاری کر دی ہے جس میں مارنس لبوھشن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ انگلینڈ کپتان جوئے روٹ دو درجہ تنزلی کے بعد دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے ،شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باؤلنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…