ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی موت کیسے ہوئی ؟ پوسٹمارٹم رپورٹ نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں پولیس کی جواں سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا دختر نذیر احمد کی موت زہر کھانے کے سبب واقع ہوئی،کانسٹیبل اقرا نذیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اقرا نذیر کے خون کے نمونے و دیگر شواہد فارنزک لیبارٹری

بھجوادیئے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقرا کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقرا کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کیاجائے گا، اقرا نذیر نے زہر کھایا یا کھلایا گیا؟ ایس پی عارف شاہ سے تحقیق کی جائے گی، ایس پی عارف شاہ نے عبوری ضمانت لی تومنسوخ کرا کے گرفتار کریں گے، گزشتہ 3 ماہ میں عارف شاہ اور اقرا نذیر کی 900 سے زائد کالز ہوئیں ہیں، اقرا نذیر گزشتہ جمعہ پولیس لائن سے عارف شاہ کی سرکاری رہائش گاہ گئی اور پھراسپتال لائی گئی، اقرا کی نیم بیہوشی اور موت سمیت ایس پی عارف شاہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی۔پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقرا کا موبائل اور پرس غائب ہے، میت کے بعد غسل کے بعد لباس غائب کرنے کی فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے، ایس پی عارف شاہ کے بیٹے اوراسٹاف کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…