منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا بل مسترد

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا بل مسترد کر دیا گیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کے اجلاس میں چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ریاست کی ملکیت ہے عمران خان کی نہیں، وزیراعظم ہاؤس میں تعلیمی ادارہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، رائے شماری کے دوران کمیٹی کے پانچ ارکان نے مخالفت کی جبکہ دو نے حمایت میں ووٹ دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت نے پاک یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی بل 2022 مسترد کرتے ہوئے رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے مظور کر لیا جبکہ کمیٹی چیئرمین عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں میوزیم کے حوالہ سے اقدام اٹھانے کیلئے سیکرٹری قومی ورثہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی میوزیم نہیں،کئی حکومتوں آئیں اورگئیں،میوزیم نہیں بنا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت سینٹر عرفان الحق صدیقی نے کی۔ اجلاس میں وزارت تعلیم و تربیت پی ایس ڈی پی پروپوزل پر بحث کی گئی۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزیر برائے تعلیم شفقت محمود تو کمیٹی اجلاس میں آتے نہیں۔ چیئر مین نے سیکرٹری ایجو کیشن سے سوال کیاکہ آج توسیکرٹری ایجوکیشن وجہیہ اکرم بھی نہیں۔ سیکرٹری ایجو کیشن نے بتایاکہ سوا 14 کروڑ کی تین سکیمیں رواں سال کیلئے ہیں،نیشنل لینگوئج لیب کیلئے 4 کروڑ کا بجٹ ہے،نیشنل لائبیری آف پاکستان کیلئے ایک کروڑ 10 لاکھ کی ضرورت ہے،5 سکیمیں اپروڈ ہوچکی ہیں جنکا بجٹ چاہیے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ آسار قدیمہ کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں،آئی سی ٹی میں آرکیالوجی سائیٹس کا ایک ماڈل پیش کریں جس کو تمام صوبے فالو کریں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد میں کوئی میوزیم نہیں،

کئی حکومتوں آئیں اورگئیں،میوزیم نہیں بنا۔چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد میں میوزیم کے حوالہ سے اقدام اٹھانے کیلئے سیکرٹری قومی ورثہ کو احکامات جاری کئے۔ سیکرٹری قومی ورثہ نے کہاکہ نیشنل میوزم اسلام آباد کا پی سی ون ہے،لوک ورثہ میں مہینہ میں ایک لاکھ لوگ وزٹ کرتے ہیں۔ قومی ورثہ نے کہاکہ 50 کروڑ نیشنل کراچی میوزیم کی اپگریڈیشن کیلئے چاہیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ مزار قائد بھی فیڈرل گورنمنٹ کے پاس ہے،

ملک کے تمام صوبوں سے کچھ ایسی قومی ورثہ ہیں جو ابھی تک فیڈرل کے پاس ہیں۔ سیکرٹری قومی ورثہ نے کہاکہ پی این سی اے اسلام آباد کیلئے پرفامنگ آڑٹس کا ایک ٹھیٹر بنائیں گے،شکرپڑیاں میں پرفارمنگ آرٹس تھیٹر بنایا جانا چاہیے۔ سیکرٹری قومی ورثہ نے کہاکہ پی این سی اے کی معاوت سے فاطمہ جناح پارک ایف 9 میں تھیٹر پہ کام کیا جائے نئے پرفارمنگ آرٹس تھیٹر کی منظوری نہیں دیں گے،لوک ورثہ میں میوزیم کیلئے ڈیڑھ کروڑ

کی سکیمیں کیلئے بجٹ درکار ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد میں ٹرانسجینڈر کیلئے الگ تعلمی ادارے کیوں نہیں بنائے جاتے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ الخدمت فائنڈیشن تعیمی ادراہ پشاور میں بنا رہے ہیں،حکومت اس حوالہ سے تعاون کر سکتی ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ تعلیم و ہنر دے کر ٹرانسجنڈر کو معاشرہ میں کام دلوانے کیلئے پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن ادارہ بنا رہی ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ایک پائلٹ پراجیکٹ جس

میں ٹرانسجینڈر کیلئے ایک سکول قائم کریں۔دی پاک یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی بل 2022 پر کمیٹی میں بحث کی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کی زیرصدارت ایک کمیٹی ہے جو کام کر رہے ہیں،نالج اکیڈمی کیلئے 25 سے 30 ارب کا پراجیکٹ ڈاکٹر عطاء الرحمان چلا رہے ہیں اس پہ بریفنگ دیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ گزشتہ تین سال سے اس پراجیکٹ پہ کام کتنا ہوا ہے جس پہ بلین روپے

خرچ ہو چکے ہیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزیر اعظم ہاؤس عمران خان کی ملکیت نہیں ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ ادارہ سٹیٹ کی مالکیت ہے جس میں تعلیمی ادرے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ نیوٹک یونی ورسٹی آرمی کی جانب سے بنی ہوئی ہے،ریڈ زون کی سیکورٹی میں تعلیمی ادرہ بناکر آپ باقی ادرے ختم کر دیں۔وزیر اعظم ہاؤس میں بننے والے تعلیمی ادارے کے حوالہ سے کمیٹی ممبرز سے مشاورت

کی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ گورنر ہاؤس، سی ایم ہاؤس، کو میں مقروض ملک کیلئے فضول سمجھتا ہوں،پہلے ادراے اور یونی ورسٹیاں بجٹ نہ ہونے کے باعث سسک سسک کر مر رہی ہیں۔ اجلاس کے دور ان پاک یونی ورسٹی آف انجینئراینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی بل 2022 مسترد کر دیا گیا،2 کمیٹی ممبرز نے بل کے حق میں اور 5 کمیٹی ممبرز نے مخالفت میں ووٹ دیا،رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…