بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کو تیار ہیں، الیکشن کمیشن

datetime 10  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حکام نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔لاہور سے ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فوری عام انتخابات کی طرف جانا پڑا تو نومبر2021 کی لسٹیں استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فوری الیکشن نہ کرانا پڑے تو مئی 2022 میں تیار کی جانے والی لسٹیں استعمال کی جائیں گی،

نومبر 2021 کی ووٹرز لسٹوں کے تحت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 99 ہزار ہے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2 صورتوں میں کرانا ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت اسمبلی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آرٹیکل 58 اور 112کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں نگراں حکومتیں 90 دن کے اندر الیکشن کراتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں اور آئندہ ماہ غیر مصدقہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا اور مئی کے آخر میں نئی ووٹر لسٹیں تیار کر لی جائیں گی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ سندھ میں حتمی حلقہ بندی مورخہ 24۔03۔2022 کو شائع کی جائیگی، الیکشن کمیشن نے زیردفعہ (3) 219 چیف سیکرٹری سندھ کو مدعو کیا ہے۔ تا کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تاریخ مقرر کی جائے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے تجویز پیش کی کہ سندھ میں الیکشن 2 مرحلوں میں کروائے جائیں، الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ

سندھ میں پہلے مرحلے کے انتخابات مئی 2022 کے آخری ہفتہ میں ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے حوالے سے اضلاع کی تفصیل فوری طور پر الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائے تا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…