جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی دھمکیاں، آپ کو پتہ ہے یہ ہاتھ میرے آزمائے ہوئے ہیں، زر داری کا صحافی کو سوال، مولانا فضل الرحمان کا بھی حیرت انگیز جواب

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے دو ران وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کی صورت میں اپوزیشن کو دی جانے والی سنگین دھمکیوں کے حوالے سے سوال کیا گیاکہ تو آصف علی زر داری نے پراعتماد انداز میں اپنا ہاتھ لہراتے ہوئے کہاکہ آپ کو پتہ ہے یہ ہاتھ میرے آزمائے ہوئے ہیں، اس موقع پر مولانا فضل نے بھی کہاکہ دھمکیوں کے علاوہ یہ کر کیا سکتے ہیں۔

مولانا شعر پڑھا کہ”نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں“۔متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے دور ان سابق صدر آصف علی زر داری، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف پر اعتماد دکھائی دیئے۔صحافیوں کے سوالوں کے پر مولانا فضل الرحمن نے بہت مدلل انداز میں جواب دیئے۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دور ان جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا اور ملک کی معاشی صورتحال اور خارجہ پالیسی ک معاملات کو سنبھالنے کیلئے کیا لائحہ عمل ہے؟ تو مولانا فضل الرحمن نے جواب دیاکہ جس طرح ہم تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے مرحلہ تک پہنچے ہیں اور جمع کرانے کی تاریخ کو خفیہ رکھا گیا تھا اسی طرح مستقبل کے بھی معاملات پر بات چیت ہوچکی ہے جنہیں فی الوقت منظر عام پر لاکر ہم نئی بحث نہیں شروع کرانا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا فوکس تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے۔جب آصف علی زر داری سے یہ سوال کیاگیا کہ اپوزیشن 172ممبران کیسے پورے کریگی اور تحریک انصاف کے اندر جو گروپ بنے ہیں ان سے کیا امید ہے؟ جس پر آصف علی زر داری نے بہت پر اعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ 172سے زائد ارکان ایوان میں لائیں گے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ کیا ابھی آپ کو ان دوستوں کے نام بتادوں جو اپنی پارٹی سے تنگ آ ئے ہیں

انہوں نے اپنے حلقوں میں واپس جانا ہے آپ اطمینان رکھیں ہم کامیاب ہونگے جبکہ شہباز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مستقبل کا لائحہ عمل متفقہ طورپر طے کیا جائیگا اور جو بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوگا اس کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر کریں گی، پیپلز پارٹی کی اپنی رائے ہوگی،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کی بھی اپنی رائے ہوگی اور (ن)لیگ بھی اپنے رائے دے گی اور ہمارا فیصلہ نوازشریف کی مشاورت سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…