ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عمران صاحب کے ثبوتوں کے صندوق اور ٹرک شہباز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں ،ن لیگ

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کے ثبوتوں کے صندوق اور ٹرک شہباز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں ،دبودار اور

بدترین سیاسی انتقام اور عمرانی پراپیگنڈے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ آج نیب کے اپنے گواہ شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ،شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں اور عمران صاحب کی چوری، کرپشن، غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کی گواہی سٹیٹ بینک کا ریکارڈ دے رہے ہیں ،آج قانون، عوام اور ضمیر کی عدالت میں شہباز شریف سرخرو اور عمران صاحب مجرم بن کر کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان سْن لیں ،نیب گواہ نے گواہی دی کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا شہبازشریف ان کمپنیوں کے سپانسر نہیں رہے،نیب گواہ نے تصدیق کی کہ جو ریکارڈ پیش کیا اس کے مطابق شہباز شریف نے کمپنیوں سے کوئی فوائد نہیں لئے،ریکارڈ کے مطابق تمام کمپنیاں قانون کے مطابق تھیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب گواہ نے گواہی دی کہ ان کمپنیوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،عمران صاحب پورا پاکستان آپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی گواہی دے رہا ہے

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…