پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

5 فیصد پر کالا دھن سفید، وفاقی کابینہ نے نئی صنعتوں کیلئے ایمنسٹی کی منظوری دیدی

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایجنسیاں) صرف 5 فیصد ٹیکس دیں‘ کالا دھن سفید کریں‘ ذرائع آمدن نہیں پوچھے جا ئیں گے‘ حکومت نے تیسرا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری کردیا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی کمپنی بنانے کا پابند ہو گا۔اس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی حتمی تاریخ دسمبر 2022 ہوگی۔ نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 تک کمرشل پیداوار شروع کرنا لازمی ہوگا۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیمار صنعتی یونٹس کو خرید کر منافع بخش بنانے والوں کیلئے سرمایہ کاری میں 3 سال تک ٹیکس استثنیٰ ہو گا۔آرڈیننس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر اگلے 5 سال ٹیکس چھوٹ ملے گی۔ انڈسٹریل پیکج 2022 کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق اس پیکج میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد5 کروڑ روپے ہے ‘سال 2018 اور 2019 کی ایمنسٹی اسکیموں کے سابقہ ​​مستفید ہونے والے اس پیکج کے لیے اہل نہیں ہیں جبکہ گزشتہ تین سالوں میں بینک قرض کے نادہندگان بھی اس پیکج کے لیے اہل نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…