اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نائجیریا کے شہرسابون گری کے بازارمیں دھماکا،47 افراد ہلاک

datetime 12  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائجیریا کے شہر سابون گری کے بازار میں دھماکے سے 47 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائجیریا کے صوبے بورنوکے شہر سابون گری کے ہفتہ واربازارمیں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ معمول کی خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ دھماکا خیزمواد کو کیڑے ماردوائی کے ڈبے میں چھپایا گیا گیا تھا، دھماکا ہوتے ہی بازارمیں دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظر بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں تاخیرہوگئی۔ سرکاری حکام نے واقعے میں 47 افراد کی ہلاکت اور50 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ نائجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم اپنی مرضی کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے اور اس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ملک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…