برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی میں مہاجرین کی بڑھتی تعداد انتظامیہ کیلئے مسئلہ بننے لگی جس کے بعد جرمن پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مہاجرین کے سیلاب کی صورت میں امڈنے کے مسئلے سے نمٹنا جائے ، مہاجرین کی بڑھتی تعداد سے اس سال غربت میں اضافہ 5 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، جرمن سے مہاجرین کو دوبارہ واپس بھیجے جائیگا اوراس مقصد کیلئے مزید 1000 اہکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیںگی ۔ جرمن پولیس یونین رینر وینڈٹ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں آنیوالے مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے 1000 اہلکار بھرتی کیے جائیں اس سے آسانی سے مہاجرین کو واپس بھیج کر بارڈر کنٹرول کرنا آسان ہوجائیگا۔ یورپ نے شینگن زون میں 26 ممالک کے درمیان پاسپورٹ کنٹرول معاہدے کو منسوخ کردیا ۔ جن میں آئس لینڈ ، ناروے ، سوئزر لینڈ اور فن لینڈ سمیت اسپین بھی شامل ہیں ۔