جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ناروے میں تارکین وطن مخالف سیاسی جماعت” فریم سکریتس پارٹی” نے حجاب پر پاپندی کا مطالبہ کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(عقیل قادر) ماہ ستمبر ناروے میں صوبائی اور بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں نے اس ہفتے سے الیکشن مہم کا بھرپور آغاز کر دیا ہے۔ فریم سکریتس پارٹی ناروے میں حکومت میں بھی شامل ہے اور انکے بہت سارے قومی و صوبائی قائدین تارکین وطن اور مسلمانوں کے خلاف ظاہر اگلتے رہتے ہیں اور اکثر اوقات نسلی تعصب پر مبنی اپنی پالیسوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی عوامی مقبولیت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ فریم سکریتس پارٹی کی طرح غیر ملکیوں کے خلاف اور بھی بہت ساری چھوٹی پارٹیاں تارکین وطن اور خاص کر مسلمانوں کے خلاف محض مفروضوں کی بنیاد پر انہیں معاشرے میں برائیوں کی جڑ قرار دے کر سیاسی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ ناروے کے پانچویں بڑے شہر کرستیان سن کی فریم سکریتس پارٹی نے الیکشن مہم کے دوران اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کامیابی کی صورت میںوہ سرکاری محکموں میں حجاب اور نقاب پر مکمل پاپندی عائد کر دیں گے۔ فریم سکریتس پارٹی کی اتحادیوں جماعتوں نے حجاب پر پاپندی کی تجویز کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے جبکہ کرسچین پارٹی نے حجاب پر پاپندی کی مخالفت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…